رانا عرفان ڈگرا کی انتھک محنت، پارٹی سربراہ نے ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کے عہدہ سے نواز دیا
پاکستان ڈیمو کریٹ ریفارم پارٹی (پی ڈی آر پی ) عوامی پارٹی ہے جو بلا امتیاز انسانی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے: رانا عرفان ڈگرا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹ ریفارم پارٹی (پی ڈی آر پی ) نے اپنی شکایت سیل کے انچارج رانا عرفان ڈگرا کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کے عہدہ سے نواز دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹ ریفارم پارٹی (پی ڈی آر پی ) کے ابھرتے ہوئے نوجوان رانا عرفان ڈگرا کی پارٹی کی ترقی کے لئے دن رات کی گئی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی چیئرمین سید تنویر بخاری اور صدر ثناء خان عتیق نے باہمی مشاورت کے بعد ان کو پارٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کے عہدہ سے نواز دیا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ رانا عرفان ڈگرا کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ ریفارم پارٹی (پی ڈی آر پی ) عوامی پارٹی ہے جو بلا امتیاز انسانی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی آنے والے دنوں میں ایک غریبوں کی پارٹی بن کر ابھرے گی اور انشاء اللہ بہت جلد عوام کی بدولت پارٹی بہت اونچائی پر جائے گی۔

