سوشل ایشوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا' 83040.41 پوائنٹس کی سطح کو چھو چکا ہے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس پوائنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔ انڈیکس میں جمعہ کے روز 279.48 پوائنٹس کے اضافے سے 83040.41 پوائنٹس کی سطح کو چھو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82974 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔ آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button