سوشل ایشوز
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کتنا اضافہ ہوا؟
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے؟ آج سونے کے بھائو میں کتنا اضافہ ہوا؟ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔



