سوشل ایشوز
لاہور میں سب زیادہ آلودہ فضاء کونسے علاقے کی رہی؟ تفصیل سامنے آگئی
سید مراتب علی روڈ کی فضا سب سے زیادہ آلودہ رہی جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 2236 جبکہ گلبر گ میں 2208 اور پاکستان انجینئرنگ سروس میں 1724 پر ریکارڈ کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں سموگ کا زور کم نہیں ہوا جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں سب زیادہ آلودہ فضاء کونسے علاقے کی رہی؟
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہیں ہوا اور کچھ دیر پہلے تک لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 1406 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سید مراتب علی روڈ کی فضا سب سے زیادہ آلودہ رہی جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 2236 ریکارڈ ہوا جبکہ گلبر گ میں 2208 اور پاکستان انجینئرنگ سروس میں ائیر کوالٹی انڈیکس 1724 پر دیکھا گیا۔ فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 405 اور ملتان میں 338 نوٹ کیا گیا۔



