سوشل ایشوز
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد کتنی؟ فعال کتنے اور غیر فعال کتنے ہیں؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی
پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرز موجود۔ ان میں سے بھی 300 سے زائد غیر فعال ہیں: رپورٹ میں انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کی 12کروڑ آبادی کیلئے سرکاری اسپتالوں میں کتنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں ان میں سے کتنے فعال اور کتنے غیر فعال ہیں؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو ادویات کی فراہمی اور علاج و معالجہ کے لئے بے شمار اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن یہاں ایک بار نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے کہ پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرز موجود۔ ان میں سے بھی 300 سے زائد غیر فعال۔ ڈیڑھ لاکھ افراد کے لیے ایک وینٹی لیٹر۔ WHO کے مطابق 15 فیصد بیڈز پر وینٹی لیٹر ہونے چاہئیں جبکہ پنجاب میں صرف 4 فیصد بیڈز پر ہیں۔



