سوشل ایشوز
ملازمین کی ہڑتال ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا
سول سیکرٹریٹ پنجاب کے ملازمین کا کام چھوڑکر احتجا جی مظاہرہ

لاہور(کھوج نیوز )سول سیکرٹریٹ پنجاب ملازمین کی رول 17 اے کے خاتمے کی وجہ سے قلم چھوڑ ہڑتال،ملازمین نے سیکرٹریٹ میں کام چھوڑ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔سرکاری ملازمین نے پنشن رولز میں ترمیم ،لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا۔ملازمین نے دفتری کام بند کر کے پنشن رولز میں ترمیم ، لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔