سوشل ایشوز
بجلی کی قیمت، عوام کے لیے خوشخبری
بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار کرلیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیپرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے سفارشات حکومت کے حوالے کردیں، بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں، آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے،بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے۔
45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں، بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔