انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کامنہ بولتا ثبوت’ اقبال ٹائون میں نجی اسپتال کی لفٹ کیسے گری؟کتنی خواتین زخمی ہوئیں؟
لفٹ متاثرہ خواتین مریضوں کی عیادت کے لئے اسپتال آئی تھیں' لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے،کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی: اسپتال انتظامیہ کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) اقبال ٹائون میں نجی اسپتال کی لفٹ کیسے گری؟ کتنی خواتین زخمی ہوئیں؟ ویڈیو منظر عام پر، اسپتال انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور عالقہ اقبال ٹاؤن میں نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی جس کے باعث 8 خواتین زخمی ہو گئی ہیں جس کے بعد ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں زخمی ہونے والی خواتین درد سے کراہ رہی ہیں،کئی خواتین کا خون بہتا رہالیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لئے آگے نہ آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لفٹ متاثرہ خواتین مریضوں کی عیادت کے لئے اسپتال آئی تھیں۔ لفٹ حادثہ میں زخمی ہونے والی خواتین میں یاسمین، صوبیہ ،فرح ،شمائلہ، نائلہ، سمیرا سعدیہ اور گوشی شامل ہیں جبکہ زخمی خواتین کو جناح ، میو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ لفٹ گرنے کے حادثہ پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے،کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔