
پشاور (کھوج نیوز)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنزکی دفعہ 144 کے تحت بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صوبے میں 20 جنوری سے 31 جنوری تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بندش کا مقصد گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس دینا ہے حکومت کا کہنا ہے اگر گیس سی این جی اسٹیشنز کو دی جائے تو گھر یلو صارفین کو گیس نہیں ملتی اور بعض علاقوں میں گیس کا پریشر بھی کم ہو جاتا ہے۔



