گاڑی کی رجسٹریشن سے متعلق بڑی خبر
پنجاب کی شہریوں کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب کی شہریوں کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔موٹر وہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965کے سیکشن 24میں ترمیم کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔اب گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہو چکی ہے ۔ پنجاب کے رہائشی موٹر وہیکل مالکان اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔
سیکشن 24 کے تحت موٹر مالکان اپنے مستقل رہائشی ضلع میں گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے پابند تھے جو اب مجوزہ ترمیم کے بعد پنجاب کے مستقل رہائشی پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے مروجہ ایکٹ کے تحت 2020 سے پورے پنجاب میں ایک ہی رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبر الاٹ کیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ ترمیم کے تحت گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں ہوگا۔ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کا مقصد موٹر وہیکلز پر قوانین کے اطلاق اور ای چالان میں سہولت ہے ۔پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو آئن لائن ٹرانسفرز اور ای رجسٹریشن کارڈ جیسی اضافی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔