سوشل ایشوز
پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کی شامت
مضر صحت گوشت تیار کرنے پر 4گودام اور 1 سپلائر رکشہ پکڑا گیا، 1500کلو گوشت تلف جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4گوداموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غذا دشمنوں کے خلاف بڑا ایکشن، ویجیلینس اورمیٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا بکر منڈی میں کریک ڈاؤن’ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی شامت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت گوشت تیار کرنے پر 4گودام اور 1 سپلائر رکشہ پکڑا گیا، 1500کلو گوشت تلف جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4گوداموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ میٹ گوداموں سے 4بیمار مردہ جانور برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی جبکہ لوڈر رکشہ میں کم عمر بیمار جانور گوشت تیار کرنے کے لیے لائے گئے تھے اور گوداموں میں چھپ کر مردہ جانوروں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے مردہ جانوروں کی گردن پر کٹ لگائے جا رہے تھے جبکہ بیمار مردہ جانور نواحی علاقوں سے چھپا کر لائے گئے تھے۔



