سوشل ایشوز
ایل ڈی اے کا بڑا ایکشن ،کہاں کہاں کارروائی کی گئی ؟
ایل ڈی اے ٹیموں نے علا مہ اقبال ٹاؤن، شادباغ، شاہ جمال میں کارروائیاں کرتے ہوئے 58 عمارتوں کو سر بمہر کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے ۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے علا مہ اقبال ٹاؤن، شادباغ، شاہ جمال میں کارروائیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 33املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی اور غیرقانونی کمرشل استعمال پرشاد باغ اور شاہ جمال میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔