سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب کی زیر صدرات اہم اجلاس،کیا اہم ہدایات جاری کیں ؟

آئی جی پنجاب نے کا بین الصوبائی منشیات فروش، آرگنائزڈ گینگز، سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور (کھوج نیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد جرائم کے بارے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی او سی یو لاہور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے شرکت کی ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کا بین الصوبائی منشیات فروش، آرگنائزڈ گینگز، سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ریجنل و ضلعی پولیس افسران نے آرگنائزڈ کرائم کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم کنٹرول میں بہتری لانے کے لئے سنٹرلائزڈ ورکنگ سسٹم، دائرہ کار صوبائی سطح تک بڑھانے بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ضلعی سطح پر سی آئی اے میں ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، یکساں ایس او پیز، ٹی او آرز و دیگر چیلنجز ز بھی زیر غور آئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرگز ٹریفکنگ، قتل، اغوا، وہیکلز چوری سمیت سنگین جرائم، اشتہاری و عادی مجرمان کی سرکوبی کے لئے سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھاپرووینشل آرگنائزڈ کرائم کنٹرول میکانزم، موثر کوارڈینیشن سے تمام اضلاع میں منظم جرائم کے خاتمے میں بہتری آئے گی۔ڈرگز ٹریفکنگ، قتل، اغوا، وہیکلز چوری سمیت سنگین جرائم، اشتہاری و عادی مجرمان کی سرکوبی کے لئے سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button