پنجاب میں کتنے پولیس سٹیشنزکو سمارٹ پولیس سٹیشنزمیں تبدیل کر دیا ہے ؟
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں

لاہور (کھوج نیوز )لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم دس پولیس سٹیشنز قبل ازیں کروڑوں روپے کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔سرکاری اراضی پر 10 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو سالانہ 02 کروڑ 08 لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن ساندہ، ملت پارک، گجر پورہ، کوٹ لکھپت ، اسلام پورہ قبل ازیں کرایوں کی بلڈنگز میں تھے۔اس کے علاوہ پولیس سٹیشن شالامار، سمن آباد، شفیق آباد، شاد باغ اور جوہر ٹاؤن بھی قبل ازیں کروڑوں روپے سالانہ کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔
اس کے علاوہ ملتان میں تین ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں دوجبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ میں ایک سمارٹ پولیس سٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔



