سوشل ایشوز
پنجاب پولیس کیسے شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہی ہے ؟
پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں،رواں سال میں 04 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے ایک ماہ میں 04 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 86 ہزار 600 سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔جبکہ 47ہزار 200 سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ان کا کہنا ہے کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 10 ہزار 580 سے افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔



