سوشل ایشوز

ادویات چوروں کے خلاف سخت کارروائی ،حکومت نے کمر کس لی

ادویات کی چوری کو روکنے کے لئے آئی ٹی بیسڈ سولیوشن اور بار کوڈ اور ٹریکنگ کے سسٹم متعارف کرنے پر غور کر رہے ہیں :صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران

لاہور(کھوج نیوز ) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کی زیر صدارت پرائمری اینڈ سکیندری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب، چیف ڈرگ کنٹرولر ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم، مریم نواز ہیلتھ کلیننکس، سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام اور دیگر منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے سرکاری ادویات کی چوری کے سدباب کے لئے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا ۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نے کہا کہ سرکاری ادویات غریب عوام کا حق، اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سسٹم کو مضبوط اور فول پروف بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی غریب عوام کے استحصال کی جرات نہ کرے۔انھوں نے کہا کہ دوا چوروں کے خلاف کمر کس لی ہے ، انکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ادویات کی چوری کو روکنے کے لئے آئی ٹی بیسڈ سولیوشن اور بار کوڈ اور ٹریکنگ کے سسٹم متعارف کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور ادویات کی ترسیل کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لئے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے۔خواجہ عمران کا کہنا تھا کہ چوری شدہ ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور کے لائسنس کو فوری کینسل اور سٹور کو سیل کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button