سوشل ایشوز

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے،کونسی اہم ذمہ داریاں کس کو سونپی گئیں؟

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کیے گئے،جس میں ڈی آئی جیز اور آئی جیز کے تقررو تبادلے شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کیے گئے۔پنجاب میںڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر پنجاب ذیشان اصغر کا تبادلہ کر کے آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔اس کے علاوہ محمد عابد خان کو ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر کوپنجاب تعینات کر دیا گیا۔صاحبزادہ بلال عمر اے آئی جی ڈیویلپمنٹ پنجاب کا تبادلہ سٹی پولیس افسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ذوالفقار حمید سے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل سپیشل برانچ پنجاب کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں،ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبر پختو نخوا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اے آئی جی جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔کامران عادل کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button