سوشل ایشوز

پنجاب پولیس میں شمولیت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ نے 5960 کانسٹیبلز کی نئی بھرتی کی منظوری دے دی ہے

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب پولیس میں شمولیت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ نے 5960 کانسٹیبلز کی نئی بھرتی کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے کانسٹیبلز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تمام ریجنز میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے لئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب پولیس تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت آپریشنز میں معاونت فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button