سوشل ایشوز

چیمپئنز ٹرافی کے لیے امن و امان کا جائزہ اجلاس ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(کھوج نیوز)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 22 واں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی جوائنٹ سکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس کر علاوہ کابینہ کمیٹی نے کرکٹ سیریز کیلئے آرمی کی پانچ کمپنیوں اور رینجرز کے ایک ونگ کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔اجلاس میںسالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کیلئے فول پروف سکیورٹی کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد سے عالمی سطح پر بہتر تشخص اجاگر ہو گا۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام پر امن ماحول میں کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوں۔انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button