سوشل ایشوز

نور الامین مینگل کیمپ جیل کے دورے پر اچانک کیوں گئے؟

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے،سیکرٹری داخلہ نے کیمپ جیل میں مختلف حصوں کا دورہ کیا

لاہور(کھوج نیوز)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے۔ سیکرٹری داخلہ نے کیمپ جیل میں مختلف حصوں کا دورہ کیا اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ نے جیل میں ہینڈی کرافٹس پروڈکشن اور انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جیل انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن کی تربیت دی جائے۔انھوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو بیوٹیشن کا کورس کراوایا جائے۔اس کے علاوہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ہینڈی کرافٹس کی تیاری کی تربیت دی جائے۔طویل قید کے مجرمان کو جیل انڈسٹری میں قالین سازی، فرنیچر تیاری کی تربیت دی جائے۔قیدیوں کو تربیت دینے کیلئے ماہر استاد اور کنسلٹنٹ رکھے جائیں۔سیکرٹری داخلہ نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسیران کو جیل میں تکنیکی تربیت دیکر معاشرے کا مفید رکن بنایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button