سوشل ایشوز

آج بادل کہاں برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز)ملک میں گزشتہ دو ماہ سے جاری خشک سالی جمعرات کو ہونے والی بارش سے ٹو ٹ چکی ہے ۔ملک کے کئی مقامات پر بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔آج رات سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوکر بارش، آندھی اور برفباری کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

اس دوران اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبار ی کا ا مکان ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 26 فروری کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں منگل اور بدھ کے روز لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button