سوشل ایشوز

کلین مشن کے تحت ڈی سی لاہور کا مختلف مقامات کا دورہ ،عملے کی کوتائی پر برہمی کا اظہار

ڈی سی لاہور نے شیخاں والا چوک چوہنگ کے اطراف میں صفائی کے اقدامات کا تفصیلی جائرہ لیا،مین ہول کاڈھکن غائب ہونے پر ڈی سی لاہور نے سخت برہمی کا اظہار

لاہور (کھوج نیوز ) لاہور میں کلین مشن کے تحت ڈی سی لاہور نے شیخاں والا چوک چوہنگ کے اطراف میں صفائی کے اقدامات کا تفصیلی جائرہ لیا ۔اس دورے کے دوران سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن محمد خواجہ عمیر بھی ڈی سی لاہور سید موسی رضا کے ہمراہ تھے ۔ ایک مقام پر مین ہول کاڈھکن غائب ہونے پر ڈی سی لاہور نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہو ر نے عملے کو ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ شہر بھر میں بارشی پانی کا نکاس یقینی بنائیں اور واسا حکام متحرک رہیں۔ انھوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے دورے کریں، جہاں کہیں پانی کھڑا ہو، فوری کلییر کروائیں ۔ڈی سی لاہور کا عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے کا شکار ہونے سے بچاؤ کے لیے شہر بھر کے مین ہولز کو کور کیا جائے ۔ایل ڈبلیو ایم سی حکام تمام خالی پلاٹوں کی چیکنگ کریں اور گندگی کے ڈھیر دکھایی دینے پر فی الفور صفائی کروائیں ۔صفا ئی کے بعد صفائی کے معیار کو برقرار بھی رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ مویشیوں و جھگیوں کے انخلا کے لیے آپریشنز جاری رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button