پنجاب پولیس میں کتنے اہلکاروں کی پروموشن ہوئی ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے 122 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے 122 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قربان لائنز لاہور میں پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی ہے ۔ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کپٹن(ر) محمد علی ضیا نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔اس تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی تقریب میں شرکت کی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ٹیلی کمیونیکیشن کے پروموشن پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوا کا کہنا تھا کہ میرٹ، سنیارٹی، شفافیت کی بنیاد پر تمام فیلڈ فارمیشنز میں ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کا سروس سٹرکچر، پروموشن کا ایڈوانس شیڈول تشکیل دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن محمد علی ضیا کا کہنا تھا کہ قابل اور محنتی پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزایی کی جا رہی ہے،میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے۔