سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں اضافہ ،نئی قیمت سامنے آگئی
عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی(کھوج نیوز)عالمی منڈی میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر 307000 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے 263203 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 5 ڈالر بڑھاکر 2921 ڈالر رہے۔