سوشل ایشوز
نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جبکہ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی کی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جبکہ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے ہیں، نوٹیفکیشن کے تحت صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لیے جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔