سوشل ایشوز

عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

29روزوں کی صورت میں عید الفطر 31مارچ کو ہونے کا امکان ہے اور اگر 30روزے ہوئے تو عید یکم اپریل کو ہو گی

لاہور(کھوج نیوز )فلکیاتی ماہرین کی جانب سے رواں برس رمضان المبارک کے 29 روزوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اور عیدا لفطر31مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس روز چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد(شرائط کے عین مطابق ) ہونے کا امکان ہے۔

اگر عید کا چاند 29 ویں روزے یعنی 30 مارچ کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر 31 مارچ تا 2 اپریل تک منائی جائے گی لیکن 30روزے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل تا 4 اپریل تک ہوگی۔چونکہ سرکاری سطح پر ہفتہ اتوار بعض سرکاری ملازمین کیلئے ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے لہذا رواں برس عید کیلئے کم ازکم 5 چھٹیوں یعنی29 مارچ تا 2 اپریل کی توقع کی جارہی ہے

تاہم عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان سرکاری طور پر ہی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button