سوشل ایشوز
گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن ،گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد
ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے، سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا

لاہور (کھوج نیوز)رمضان المبار ک میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا ،اس کے علاوہ گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ رمضان سہولت و ریڑھی بازار انتظامیہ کو صفائی و ستھرائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔پیاز اور ٹماٹر زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیںاور رمضان سہولت بازاروں میں عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔