سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،کتنے افراد گرفتار، تفصیلات منظر عام پر

پنجاب پولیس کا بجلی چوری اور مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،بجلی چوری میں ملوث 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب پولیس کا بجلی چوری اور مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 1395 مقدمات درج ہوئے اور بجلی چوری میں ملوث 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مویشی چوری میں ملوث 02 گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد کے قبضے سے 30 مویشی برآمد کیے گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button