چیئرمین نیب کا عوام دوست اقدام ،ایڈن متاثرین کیلئے خوشخبری
چیئرمین نیب کی خصوصی ہدایات پر ایڈن متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک کی فوری تقسیم کا آغازشروع ہو گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)چیئرمین نیب کی خصوصی ہدایات پر ایڈن متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک کی فوری تقسیم کا آغازشروع ہو گیا ہے ۔ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو عید الفطر سے قبل چیک حوالہ کرنے کے احکامات ہیں عملدرآمد کروایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ نیب لاہور آفس میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیسک لگادیئے گئے ۔ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ متاثرین کی سہولت کیلئے نیب لاہور بروز ہفتہ اور اتوار کھلا رہیگا اور چیک تقسیم ہونگے۔انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر ریکارڈ میں موجود متاثرین کے بینک اکائونٹ میں ڈائریکٹ چیک ٹرانسفر کئے جارہے ہیں۔
ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کی سہولت کو مقدم رکھا جائے۔نیب لاہور کی کاوشوں سے المعروف ایڈن اسکینڈل میں ملزمان سے 16 ارب کی تاریخی پلی بارگین کی گئی۔ ایڈن متاثرین کو چوتھی قسط کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
