سوشل ایشوز

پولیس افسران بھی قانون کے شکنجے میں آگئے مگر کیسے؟

پولیس ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی' کراچی پولیس جاوید عالم کا کی ہدایت

کراچی (کھوج نیوز) پولیس افسران بھی قانون کے شکنجے میں آگئے مگر کیسے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد پولیس افسران سمیت ملازمین میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو اہلکار اب قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی سخت نگرانی کریں اور ان احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کروائیں۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پولیس ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس ملازمین کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال، ہیلمٹ نہ پہننا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button