پاکستان

کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملہ، تمام علماء مشائخ کی شدید مذمت

داخلی انتشار اور افراتفری سے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے، سربراہ و جمعیت علما ء پاکستان صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی

کراچی (این این آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے کراچی پولیس آفس پردہشت گردانہ کی شدید مذمت کی ہے۔ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ و جمعیت علما ء پاکستان کے مرکزی رہنماء سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے جاری کردہ مذمتی بیان میں کراچی پولیس آفیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ادارے پر دہشت گردانہ حملہ سفاکیت کی انتہا ہے اور انسانیت سے عاری اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کراچی پولیس آفیس پردہشت گردانہ حملہ شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے قوم کو باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے علماء و مشائخ دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اس وقت بدترین معاشی اور سیاسی عدم کا شکار ہے۔ دشمن ایک طرف ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں آپس میں لڑا رہے ہیں۔ یہ وقت باہمی اختلافات کا نہیں بلکہ باہمی اتفاق واتحاد ہے جب تک قوم متحد نہ ہو دہشت گردی کی جنگ کے خلاف کامیابی ممکن نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں جبکہ ہمارے سیاستدان اور حکمران قوم اور ملک کی خاطر متحد ہوجائیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار اور افراتفری سے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے۔ کچھ عناصر اپنے سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بھی داو پر لگانا چاہتے ہیں۔ ان کی روک تھام کو یقینی بناتے ہوئے منفی سیاست کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی سب کچھ داوپر لگ چکا ہے۔

پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی پرپولیس اور سیکورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، خیبرپختونخوا کے بعد کراچی میں دہشت گردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

چینی صدر کی افریقی ممالک کے متعلق حیران کن خواہش ‘ یورپی ممالک میں تھرتھرلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button