سوشل ایشوز

صحت انصاف کارڈ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں' 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے

پشاور (کھوج نیوز) پشاور صحت انصاف کارڈ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ، یہ انکشاف محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا جس کے بعد تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور محکمہ صحت خیبرپختونخوا آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ 10اضلاع کے 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی اسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں،32 ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانے کو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانے کو 82 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یکم مارچ2022ء سینٹرل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button