سوشل ایشوز
شہریوں کیلئے بڑی خبر’ ایل پی جی کی قیمتوں میں حیران کن کمی

اسلام آباد(کھوج نیوز) شہریوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی جس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی گئی ہے ، اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 6 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اکتوبر کے لیے ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔