سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار سامنے رکھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 372738 روپے ہے۔ اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ10 ڈالر کم ہوکر 4124 ڈالر فی اونس ہے۔



