نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری (نیپرا) نے نیا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026ء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس نوٹیفکیشن میں کیا جاری کیا گیا ہے؟ تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہک ریگولیشنز کے مطابق بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا، نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی۔ ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پرصارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔ نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی ہے جبکہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5 سال کی تجدید کی جائے گی، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2015ء معطل ہوجائیں گی۔



