سوشل ایشوز
ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہریوں کا جینا محال

کراچی (کھوج نیوز) ایل پی جی کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد شہریوں کو جینا محال ہو گیا ہے اور شہریوں نے شہباز حکومت کو ناکام قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ صارفین کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔



