سوشل ایشوز

پاکستان میں مہنگائی کا طوفان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں مہنگائی کا طوفان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ماہ مارچ میں کتنی مہنگائی ہوئی اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی جو اگست 2024 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لے کر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔ فروری2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.98 فیصد اور مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔ گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اور شہروں میں 1.34 فیصد بڑھ گئی اوردیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں یہ شرح سالانہ شرح 7.39فیصد ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button