ٹیکنالوجی
انسٹا گرام کا نیا فیچر، صارفین حیران و دنگ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام نے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں اس حوالے سے تفصیل بھی آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے انسٹا گرام اسٹوریز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں نئی انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سبسکرپشن سروس کی آزمائش ابھی فلپائن اور میکسیکو میں کی جا رہی ہے۔ میٹا کی جانب سے بھی انسٹا گرام پلس کی تصدیق کی گئی ہے اور اس سروس میں صارفین کو متعدد ایسے فیچرز دستیاب ہوں گے جو انسٹا گرام کے مفت ورژن میں متعارف نہیں کرائے جائیں گے مگر ان میں سب سے نمایاں فیچر اسٹوریز پریویو کا ہے۔



