انٹرنیشنل

ایرانی نئی رجیم کے صدر نے گھٹنے ٹیک دیئے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور انہوں نے امریکا سے ڈائریکٹ جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی، تب تک ایران پر حملے جاری رہیں گے، اسے پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدرپہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں ، ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button