سوشل ایشوز

گجرپورہ میں نیٹ کیفے کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، پولیس والوں کی جیبیں گرم، اہل علاقہ پریشان

لاہور(راشد سعید سے) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گجر پورہ میں نیٹ کیفے کی آڑ میں منشیات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، اہل علاقے کی چیخیں نکل گئیں، اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گجر پورہ کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ہمارے علاقے میں نعمان نصیر نامی شخص نے نیٹ کیفے کھولا ہوا ہے جس کی آڑ میں یہ منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا ہے ۔ شہریوں کا بتانا تھا کہ نعمان نصیر نامی شخص نے نیٹ کیفے کی آڑ میں بدمعاشی کا اڈہ کھولا ہوا ہے اس کے نیٹ کیفے میں نشیئیوں اور بدمعاشوں کے ڈھیرے لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ کے نوجوان لڑکے بری لت میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اہل علاقہ نے نعمان نصیر نامی شخص کو کئی مرتبہ اس برے دھندے سے روکنے کی کوشش کی لیکن یہ شخص بدمعاشی پر اتر آتا ہے اور ساتھ ہی خطرناک نتائج کی دھمکیاں لگانا شروع کر دیتا ہے اگر میری کسی نے بھی کوئی شکایت کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا جبکہ یہ شخص کھلے عام و بلا خوف علاقے میں دھندناتا پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میرے تعلق اونچے لیول تک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button