کھیل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟ نام سامنے آگیا

سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، انہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے

سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا’ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کا نام بھی سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، انہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے آئر لینڈ کے مارک اڈائر اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔ دوسری جانب خواتین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کی بیٹر مایا بوچیئیر آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔ آسٹریلیا کی ایش گارڈنر اور نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button