کھیل
امریکی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی انتقال کر گئی
ٹوری بووی امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں' ان کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)امریکی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32 سال کی عمر میں چل بسیں۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹوری بووی امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ٹوری بووی کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفتیش کی جا رہی ہے۔