انٹرنیشنل

دنیا میں پہلی بار ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کی کامیاب سرجری

ڈاکٹروں نے یہ آپریشن 17 مارچ کو کیا تھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی 'خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا تھا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)دنیا میں پہلی بار امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کے لیے علاج کیا گیا۔

بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بڑھ رہی تھی جبکہ 30 ویں ہفتے میں معمول کے الٹرا ساؤنڈ پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ آپریشن 17 مارچ کو کیا تھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی ہیں۔خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا تھا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button