پاکستان

شہباز شریف کی ایک بار پھر عدالتوں پر چڑھائی، بڑا دعویٰ کر دیا

چند منٹ میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں اسے ختم کرنا ہوگا: شہباز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند منٹ میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں اسے ختم کرنا ہوگا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ آئین میں دیے گئے اختیار سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے دعا ہے عدلیہ اور پارلیمان مل کر ملک کی خدمت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button