پاکستان

پی ٹی آئی سے مذاکرات ‘ حکومتی کمیٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں' الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے: رپورٹ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل کے ذریعے مذاکراتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں۔الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں اس سلسلے میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا، اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button