کھیل

ایشیاء کپ، پاکستان نے آئی سی سی نے بڑا مطالبہ کر کے بھارت کو حیران کر دیا

بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا بہت زیادہ امکان ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن )پاکستان بھارت میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کرے گا جب بھارتی کرکٹ بورڈ اس بات کی ضمانت فراہم کرے کہ وہ 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے یہ مطالبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کے سامنے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر رکھا ۔پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا بہت زیادہ امکان ہے، جو ستمبر میں شیڈول ہے۔بی سی سی آئی ایشیاء کپ کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ کو قبول کرنے کی بھی مخالفت کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداران نے آئی سی سی حکام سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کی باضابطہ یقین دہانی مانگی ہے جس کے میزبانی کے حقوق دو سال قبل پاکستان کو دیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button