کھیل

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے پیچھے سارا شو کس کا تھا؟ راشد لطیف نے نام بتا دیا

آج سلیکشن کمیٹی کے رکن حسن چیمہ جس جگہ پر کام کررہے ہیں سابقہ سلیکشن کمیٹی میں یہی عہدہ کامران مظفر کے پاس تھا لیکن انہیں سامنے نہیں آنے دیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن )سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے پیچھے سارا شو کس کا تھا؟ راشد لطیف نے نام بتا دیا ‘سابق چیف سلیکٹر کے پیچھے سارا شو کامران مظفر کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے محمد وسیم کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ سابقہ سلیکشن کمیٹی کو دیکھا جائے تو محمد وسیم کی سلیکشن کمیٹی بظاہر ون مین شو تھی لیکن ان کے پیچھے کئی لوگ تھے۔انہوں نے کہا کہ آج سلیکشن کمیٹی کے رکن حسن چیمہ جس جگہ پر کام کررہے ہیں سابقہ سلیکشن کمیٹی میں یہی عہدہ کامران مظفر کے پاس تھا لیکن انہیں سامنے نہیں آنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم کی سلیکشن جیسی پوری صورتحال کے پیچھے ایک مائنڈ تھا اور ہم جانتے ہیں کہ اس حوالے سے وسیم بہت جینئس انسان ہیں، ظاہری طور پر وسیم نظر آتا تھا لیکن سارا شو کامران مظفر کا تھا، اس دور میں وسیم کی سلیکشن پر ہمارا کافی اختلاف رہا لیکن کاکردگی دیکھیں تو ٹیم کی کامیاب رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button