کھیل

جونیئر ایشیاء کپ ‘ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر زلزلہ گرا دینے والی خبر آگئی

قومی جونیئر ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس کے بغیر کھیلنے پر مجبور 'دورے پر گئے اب تک کسی کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس نہیں دیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) جونیئر ایشیاء کپ ‘ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر زلزلہ گرا دینے والی خبر آگئی ‘ جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورے پر اب تک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاؤنس نہیں دیا گیا، غیر ملکی دورے پر ہر کھلاڑی کو یومیہ 100 امریکی ڈالرز (تقریبا 30 ہزار پاکستانی روپے) دیے جاتے ہیں۔ اب تک نہ مینجمنٹ کو اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو ڈیلی الاؤنس دیا گیا ہے، ٹیم روانگی سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے کئی بار فنڈز کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے خود ٹکٹس اور کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا، ٹیم روانگی کے وقت پی ایس بی سے صرف ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا گیا تھا تاہم اس کا بھی انکار کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر 7ویں مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button