کھیل

ایشین سنوکر چیمپئن شپ، پاکستان اویس منیر کی فائنل میں رسائی

دوسرے فریم میں شکست سے مقابلہ ایک ' ایک سے برابر ہونے کے بعد اویس نے اگلے تین فریمز 17-75، 47-67 اور 32-69 کے اسکور سے جیتے

قطر(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اویس منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ، ایران کے عامر سرکوش کو مسلسل چوتھا اور مجموعی طور پر پانچواں فائنل کھیلنے سے محروم کر دیا۔

قطر میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ تجربہ کار اور دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش سے تھا تاہم پاکستانی کھلاڑی نے بہترین کیو کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو چار ۔ ایک سے آؤٹ کلاس کردیا اور انہیں مسلسل چوتھا اور مجموعی طور پر پانچواں فائنل کھیلنے سے محروم کردیا۔ اویس نے پہلا فریم 36-57 کے اسکور سے جیتا تاہم دوسرے فریم میں عامر سرکوش نے شاندار کم بیک کیا اور اویس کو ایک گیند بھی پوٹ نہ کرنے دی ۔ دوسرے فریم میں 80-0 کی شکست سے مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر ہونے کے بعد اویس نے ایک بار پھر گیم پر کنٹرول سنبھالا اور اگلے تین فریمز 17-75، 47-67 اور 32-69 کے اسکور سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اویس منیر 2015 کے بعد پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔ 2015 میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button