کھیل

بابراعظم کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

بابر اعظم پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر وطنِ عزیز کی سلامتی کےلیےدعاگو ہیں۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بابراعظم کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر وطنِ عزیز کی سلامتی کےلیےدعاگو ہیں۔ بابر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹریننگ سیشن کے دوران قومی پرچم کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے دنیا میں آزاد شناخت عطا کرنے پر اللّٰہ کا شکرادا کرتے ہوئے قوم کو یومِ آزادی پرمبارکباد دی ہے۔

بابراعظم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں ہرطرف رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے اور بیجز کی بہار نظر آ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button